ﻣﺮﮮ ﺍﺣﺴﺎﺱ ﻣﯿﮟ ﻗﻮﺱِ ﻗﺰﺡ ﮐﮯ ﺭﻧﮓ ﺷﺎﻣﻞ ﮨﯿﮟ
ﻣﻌﻄﺮ ﻟﻔﻆ ﭘَﺮ َﺗﻮ ﮨﯿﮟ ﻣﺮﯼ ﺍﺟﻠﯽ ﺭﯾﺎﺿﺖ ﮐﺎ





پاکستان وہ ملک ہے جسے قدرت نے چاروں موسموں سے نوازا ہے کبھی موسم سرما ہے تو کبھی گرما،کبھی خزاں ہے تو کبھی بہار---- یہ الله تعالی کا دیا ہوا “ تحفہ “ ہے جس کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں ہے
موسم بہار
اپنے ساتھ رنگوں کی بارات لیکر آتا ہے
ہر کوئی اس موسم کی خوبصورتی سے اپنے انداز میں لطف اندوز ہوتا ہے۔”موسم بہار“ جہاں باغوں کو رونق بخشتا ہے انسانوں میں بھی ایک خاص ترنگ ،امید اور جذبہ پیدا کرتا ہے اسی لئے جب موسم سرما کے بعد بہار ہمارے آنگن میں قدم رکھتی ہے تو اس کا استقبال من چاہے مہمان کی طرح کیا جاتا ہے جو برسوں کے انتظار کے بعد خانہ بے چراغ میں رونق افروز ہوا ہے۔بہار کے موسم میں نکھری ہوئی ہریالی اور رنگا رنگ پھولوں کی خوشبو سے معطر فضا ہر نارمل انسان میں ہی نہیں ہر زی روح میں خوشی کا احساس اجاگر کرتی ہے۔اگر ہم کہیں کہ ہمارے معاشرے میں بہار کا موسم خوشی اور آسودگی کے جذبوں کی علامت ہے تو بےجا نہ ہوگا





ویل یہ بہار تو انکل ( سر اسماعیل شاہ کے والد محترم ) کے گھر آئی بہ نسبت " سر اسماعیل شاہ " کی
پیدائش کے روپ میں ۔۔۔۔



جی ہاں ۔۔۔۔ اس بہار کو خوش آمدید کہتے ہیں






ہیو آ سیٹ پلیز

فریش جوس فار ایوری ون ( اپنی پسند کا متخب کرلیں ) ۔۔

یہ تقریب سر اسماعیل شاہ
کی سالگرہ کے سلسلے منعقد کی گئی ہے
دعاگو ہوں الله آپکو صحت و تندرستی اور ایمان والی زندگی نصیب فرمائے آمین




